اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رے گا جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا، خطہ ٔپوٹھوہار، گلگت بلتستان ،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر بارش
اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ۔ اتوار کو ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا ۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح/رات کے اوقات میں شدیددھند چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اورشمالی علاقہ جات میں شدید سردرہا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔اس دوران مالم جبہ اور کالام میں برفباری بھی ریکارڈ کی گئی۔