ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

انقلاب آ کر رہے گا، ظلم کے نظام کے محافظ بھی انجام کو پہنچیں گے،طاہرالقادری

datetime 9  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( نیوزڈیسک)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ مخلوق خدا سے حقوق چھیننے والے اللہ اور اس کے رسول ﷺکے مجرم ہیں، انقلاب آ کر رہے گا، ظلم اور لادینیت کو فروغ دینے والے اور اس کے محافظ اپنے انجام کو پہنچیں گے، حق کیلئے لڑنے والوں کو شکست نہیں ہوتی ،یزید نے تخت بچانے کیلئے خانوادہ رسول ﷺ کو شہید کیا اور ذلیل و رسوا ہوا ، انقلاب کا سورج طلوع ہو گا اور ظلم کی تاریکی ختم ہو کر رہے گی، ہماری صفوں میں غریب، مزدور اور اللہ والے ہیں، یہی اللہ والے اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے ملک میں مصطفوی انقلاب برپا کریں گے جس میں سب انسان برابر اور برابری کی بنیاد پر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر اعتکاف میں انقلاب مارچ کے زخمیوں،اسیران میں میڈل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کچھ لادینی اور بدعنوان عناصر چاہتے ہیں اللہ اورمصطفی والے مساجد، خانقاہوں میں محصور ہو جائیں اور اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے اس ملک کو لوٹنے والوں کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئین، قانون، قرآن و سنت کی تعلیمات کے تابع ہے۔ اقلیت نے اکثریت کو معاشی، سیاسی، سماجی سطح پر غلام بنا لیا ہے،اس غلامی سے نجات کی جدوجہد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ ہمار انقلاب ہر طرح کی غلامی سے نجات کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کفر ہے، ایمان، یقین والے مایوس نہیں ہوتے، حق کے غلبہ اور ہر طرح کے ظلم اور استحصال کے خاتمہ کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کریں ۔تھوڑے لوگ حق پر ہوتے ہیں اور یہی تھوڑے بالآخر فتح یاب ہوتے ہیں۔ انہوں نے حضرت مولاعلی ؓکے یوم شہادت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزم، علم، حلم، شجاعت،اخلاق، صبر و شکر کا پیکرتھے۔ حق کے غلبہ کیلئے جدوجہد کرنے والے شیر خدا کی پاک زندگی کا مطالعہ کریں ،مسلمان خوش قسمت کہ جن کے پاس حضرت مولائے کائنات جیسی ہستی نجات اور ہدایت کیلئے موجودہے۔ انہوں نے شہر اعتکاف کا حصہ بننے والے پوری دنیا اور پاکستان کے چپے چپے سے آنیوالے متعکفین کو خوش آمدید کہا اور اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…