کراچی (آن لائن)انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے160.30روپے سے گھٹ کر160.25روپے
اور قیمت فروخت160.40روپے سے گھٹ کر160.35روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید10پیسے کے اضافے سے160.10روپے سے بڑھ کر160.20روپے ہوگئی جب کہ قیمت فروخت160.50روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید195روپے سے بڑھ کر196روپے اور قیمت فروخت196.80روپے سے بڑھ کر198روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈٖ کی قیمت خرید216روپے سے بڑھ کر217روپے اور قیمت فروخت218روپے سے بڑھ کر219روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں 7ڈالرز کا اضافہ رہا جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1955ڈالرز کی سطح پر رہی۔عالمی منڈی میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت600روپے اضافے سے 1لاکھ16ہزار600اور دس گرام سونے کی قیمت515روپے اضافے سے 99ہزار 966روپے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1400روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔