بدھ‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2026 

نئی تجارتی پالیسی،برآمدات کاہدف30ارب ڈالررکھے جانے کا امکان

datetime 9  جولائی  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)رواں مالی سال 2015-16 میں ملکی برآمدات کا ہدف30 ارب ڈالر رکھے جانے کا امکان ہے نئی تجارتی پالیسی کا اعلان جولائی کے آخر ی ہفتہ میں کیا جا ئے گا، تجارتی پالیسی کے اعلان سے قبل وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائےگی۔ ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے نئی 3سالہ تجارتی پالیسی 2015-18 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نئی تجارتی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گاذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر نئی تجارتی پالیسی تیار کی گئی ہے جوملک کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر نئی تجارتی پالیسی کا اعلان کریں گے3سالہ تجارتی پالیسی میں ملکی برآمدات کا ہدف رواں مالی سال 2015-16 میں 30 ارب ڈالر، سال 2016-17 میں 35 ارب ڈالر اور مالی سال 2017-18 میں برآمدی ہدف 40 ارب ڈالر مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے تاہم اس کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق نئی 3 سالہ تجارتی پالیسی اسٹریٹجی فریم ورک کے مسودے کو تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے تجارتی پالیسی کے ڈرافٹ میں ملکی برآمدات کا مجموعی حجم 3 سال میں 105 ارب ڈالر تک بڑھانے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، وزیر اعظم نے وزارت تجارت کو برآمدات دگنا کرنے کا ٹاسک دیا ہے جس کا مطلب ہے کہ سال2017-18 میں ملکی برآمدات کا حجم 50 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی تجارتی پالیسی کے مسودے میں سرجیکل آلات، فوڈ، فشریز اور دیگر برآمدی شعبوں کے لیے ٹیکس اور ڈیوٹی استثنی دینے کے لیے خصوصی مراعات کا اعلان کیا جائے گا اور ان شعبوں کے لیے خصوصی بجٹ مختص کیا جائے گا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…