اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

اگر آج آپکی بات مان لی تو کل کوئی اور واقعہ ہوا تو وہ بھی ایسے ہی اپنی باتیں منوائیں گے، سانحہ مچھ کے مظاہرینکیساتھ مذاکرات کرنیوالے زلفی بخاری نے بے حسی کی انتہا کردی

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین سے ملاقات کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی بے حسی سامنے اآگئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ، تفصیلات کے مطابق وائرل ویڈیو میں صاف سنا جا سکتا ہے کہ مظاہرین نے زلفی بخاری سے

کہا کہ ہم نے ٹی وی پر دیکھا ہے کہ کس طرح وزیراعظم عمران خان مارے جانے والوں کے لواحقین سے ملاقات کرتے ہیں ، یہ لوگ ایسے نہیں ملنا چاہتے۔سانحہ مچھ میں مارے جانے والوں کے لواحقین عوام کے سامنے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے آنے سے ان لواحقین کو تسکین ملے گی۔ جس پر زلفی بخاری نے مظاہرین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بات نہیں کر رہا ، میں یہ کہہ رہا ہوں کہ کل کو اگر خدانخواستہ ملک میں کوئی اور حادثہ ہوتا ہے تو پھر وہ لوگ بھی اصرار کریں گے کہ ہم ایسا نہیں چاہتے، ہم یہ چاہتے ہیں۔معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یقین دہانی کراتے ہیں کہ خان صاحب کویہاں لائیں گے۔لیکن کل کو کوئی اور شہید ہو گا تو وہ کہیں گے کہ ہم ایسا چاہتے ہیں ، ایسا نہیں چاہتے۔آپ کیا فائدہ دیں گے اگر عمران خان یہاں دھرنے میں آئیں گے، ایسے تو کل کو پاکستان کہیں بھی کچھ ہوگیا تو وہ لوگ کہیں گے ہم ایسا کردیں گے ویسا کردیں گے ۔

دریں اثنااقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے مچھ میں اس دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے جس میںمچھ میں 11 معصوم کوئلہ کنوں کی زندگیاں لے لی گئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک

میں صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری جنرل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگرد حملے اور 11 کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کان کنوں کے لواحقین اور پاکستان کے عوام اور حکومت سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ یقین رکھتے ہیں کہ پاکستانی

حکام اس دہشتگرادنہ عمل کے قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے جو ممکن ہوا وہ کریں گے،علاوہ ازیں ایک علیحدہ بیان میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں 11 کوئلہ

کان کنوں کی جانیں چلی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں کان کنوں کے خاندانوں اور پاکستانی عوام سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔مزید برآں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے ان دونوں کا شکریہ ادار کیا اور کہا کہ پاکستان نے بیرونی معاونت سے چلنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی مہم میں بے مثال کامیابی دکھائی۔منیر اکرم کا کہنا تھا کہ لچک، صبر اور استقامت کے ساتھ ہم امن کے ان دشمنوں اور ہماری سرحدوں سے باہر محفوظ ٹھکانوں کا مزہ اٹھانے والے ان کے آقائوں کو شکست دیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…