اسلام آباد(نیوز ڈیسک) موبائل فون سموں کی تصدیق کے بعداب وفاقی ٹیکس محتسب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی جانب سے ٹیکس دہندگان کوجاری کردہ تمام این ٹی این نمبرزکی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کے احکامات جاری کردیے جبکہ ایف بی آرکی جانب سے ٹیکس دہندگان کے جعلی دستخطوں سے اسٹامپ پیپرزکے ذریعے ٹیکس دہندگان کے علم کے بغیر نیشنل ٹیکس نمبرزجاری کرنیکا انکشاف ہوا ہے اور اسی انکشاف پر ٹیکس محتسب نے این ٹی این نمبرزکی بائیومیٹرک تصدیق کے احکامات جاری کیے۔وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آرحکام کی جانب سے اسٹام پیپر پرٹیکس دہندہ کے جعلی دستخط کرنیکاکیس کریمنل تحقیقات کیلیے ایف آئی اے کو بھجوادیا ہے اور ایف بی آرکوبھی معاملے کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔یہ فیصلہ وفاقی ٹیکس محتسب نے لاہورکے شہری علی منصورکی شکایت پر سنایا۔شکایت کنندہ نے موقف اختیارکیاتھاکہ پرال کے حکام نے اسکے شناختی کارڈکو غلط استعمال کیا اور انکے دستخطوں سے اسٹامپ پیپر پر فیصل آبادمیں انکے این ٹی این کی تفصیلات میں ترامیم کی درخواست تیارکی جبکہ انہوں نے ایسی کوئی درخواست نہیں کی تھی۔