سنگاپور (نیوز ڈیسک) ایشیائی تیل مارکیٹ میں جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میںاضافہ دکھائی دیا تاہم یونان بحران کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ثابت ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران امریکہ کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے اگست میں ترسیل کے معاہدے 52.17 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی اسی عرصے کیلئے ترسیل کے معاہدے 57 سینٹ کی بہتری سے 57.62 ڈالر فی بیرل میں ہوئے۔ ماہرین کے مطابق یونانی بیل آ¶ٹ پیکیج سے پیدا ہونےوالے بحران اور چین کے حصص بازاروں میں مندی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ عارضی ثابت ہوا۔