کون سے حکومتی سینیٹر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرتے ہیں؟ محمد آصف نے سنگین الزام عائد کردیا، نیا پنڈوراباکس کھل گیا

31  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سابق سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر محمد آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید پر قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ یہ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان کی ٹیم نہیں ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کو سینیٹر فیصل چنتے ہیں۔ وقار یونس، مصباح الحق اور یونس خان بطور کوچ ناکام ثابت ہوئے ہیں۔محمد آصف نے کہا کہ کھلاڑیوں کا سارا زور نیٹ پریکٹس پر لگوایا جائے گا تو ٹیم کیسے جیتے گی۔ کھلاڑیوں پر حد سے زیادہ لوڈ ڈلاجارہا ہے۔ ٹیم میں سارے کھلاڑی یس سر کرنے والے ہیں اور فاسٹ باؤلرز ناپختہ ہیں۔ کوچز ٹور کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیک تبدیل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد آصف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں محمد آصف کے الزام کو یکسر مسترد کرتا ہوں۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ہم کرکٹ کی بہتری کے لیے مشورے دیتے ہیں۔ کرکٹ بورڈ آزادانہ اپنے فیصلے خود کرتا ہے۔ ہمارے مشوروں پر تو کبھی انہوں نے عمل ہی نہیں کیا۔ ٹی 20 فارمیٹ کی تبدیلی اور سلیکشن میں ہم نے مشورے دیے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…