بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

پریشان مت ہوں کمر درد سے بچنے کیلئے چند مشورے

datetime 28  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کمر کا درد وہ موزی بیماری ہے کہ جس کا شکار ہونے والا ہی اس کی تکلیف کو سمجھ سکتا ہے۔ اس شدید تکلیف کا شکار ہو کر ناقابل بیان درد سہنے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی زندگی میں کچھ ایسی عادات کو لازم بنا لیں کہ جو آپ کو کمر کے مسائل سے باآسانی بچا سکتی ہیں۔ ﴿ آپ کی کمر کو سہارا دینے کیلئے کمر اور پیٹ کے پٹھے اہم ترین کردار ادا کرتے ہیں۔

اگر یہ پٹھے مضبوط ہوں گے تو کمر کو سہارا مل سکے گا اور آپ کمر درد سے محفوظ رہ سکیں گے۔ ان پٹھوں کو کمزوری سے بچانے کیلئے ایسی ورزشیں باقاعدگی سے کریں جو پشت اور سامنے کے پٹھوں کو مضبوط بنائیں۔ ﴿ بیٹھتے اور کھڑے ہوتے وقت پشت کو سیدھا رکھیں کیونکہ ڈھیلے ڈھالے اور سست انداز میں بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے جسم کے پٹھوں کو ڈھیلے پڑنے کی عادت پڑ جاتی ہے اور یہ کمر کو سہارا دینے کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ﴿اگر آپ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آپ کو کیسے سیدھا کھڑا ہونا ہے تو دیوار کے ساتھ کمر لگا کر کھڑے ہوں۔ آپ کی پشت، کولہے، ایڑیا اور سر دیوار کے ساتھ لگنا ضروری ہے۔ اس انداز کو ذہن نشین کر لیں اور جب بھی کھڑے ہوں تو اسی اندادز میں کھڑے ہونے کی کوشش کریں۔ ﴿ کھڑے ہوں یا بیٹھے ہوں تو سر کو بلند رکھیں گویا کہ آپ کے سر کو کوئی اوپر کی طرف کھینچ رہا ہو، اسی سے آپ کا جسم سیدھا رہے گا۔ ﴿ ایک ٹینس گیند لیں اور اسے کمر کے نیچے اس جگہ رکھیں جہاں درد محسوس ہوتا ہوں۔ اپنے جسم کو اس پر آگے پیچھے حرکت دیں تاکہ درد والی جگہ پر دبا? پڑے۔ یہ متاثرہ جگہ کا قدرتی انداز میں اور انتہائی موثر مساج کرنے کا بہترین اور آسان ترین طریقہ ہے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…