منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہ ملک جہاں بھوک کے باعث 2 بچے ماں کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ گئے، انتہائی دلخراش مناظر، آپ بھی کانپ اٹھیں گے

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوبا(این این آئی ) سوڈان میں جھڑپوں سے بچنے کے لیے ایک ہفتے سے جنگل میں ماری ماری پھرنے والی ایک ماں نے اپنے دو بچوں کو بھوک سے بلکتے ہوئے موت کے منہ میں جاتے ہوئے دیکھاہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق کلیلین کینینگ نے روتے ہوئے بتایا کہ کیسے

ان کے پانچ سال اور سات سال کے دو بچے بھوک سے نڈھال ہو کر ان سے کھانا مانگتے رہے مگر ان کے پاس انہیں دینے کو کچھ بھی نہیں تھا۔ خود بھی بھوک سے بے حال ماں نے اپنی آنکھوں کے سامنے مرنے والے بچوں کی لاشوں کو گھاس سے ڈھانپ کر انہیں جنگل میں ہی چھوڑ دیا۔اپنے بچوں کا سوگ منانے والی 40 سالہ کلیلین اب بھی غذائی امداد کی منتظر ہیں۔ وہ ان 30 ہزار افراد میں سے ایک ہیں جنہیں جنوبی سوڈان کی پائبر کانٹی میں ممکنہ طور پر قحط کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی فوڈ سکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ علاقہ رواں سال دنیا میں قحط کا شکار ہونے والا پہلا خطہ ہوسکتا ہے جب کہ 2017 میں اسی ملک کے دوسرے حصے کو خانہ جنگی کے دوران قحط زدہ قرار دیا گیا تھا۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…