منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ماضی میںجو لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے وفود بھیجتی رہی آج وہی لابی پاکستان اور اداروں پر حملہ آور، معاون خصوصی طاہر اشرفی کی پی ڈی ایم پر سخت تنقید، اہم انکشافات

datetime 27  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد ( آ ن لائن )معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے وفود بھیجتی رہی، آج وہی لابی پاکستان اوراداروں پرحملہ آورہورہی ہے، ایک جماعت کی لیڈر نے ٹویٹر پر ویڈیو ڈالی جب سمجھ آئی تو ڈیلیٹ کردی ۔

یہ جمہوریت کی بات کرتے ہیں مگرکسی جماعت کا رویہ جمہوری نہیں ، آپ ووٹ لیں تو حلال اور عمران خان لین تو حرام؟۔ سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصو صی نے کہا کہ مولانا خان محمد شیرانی نے کیا ایک دن میں اپنا نظریہ بدلا ہے؟ اس سے واضح ہوگیا ہے کہ پی ڈی ایم کے دینی یا سیاسی معاملات نہیں ہیں ، اسرائیل کے معاملے پر انتشار پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے ، حالاں کہ موجودہ دور میں مدارس اور مساجد کی خدمت ہوئی 10سال میں نہیں ہوئی ، لیکن چیزیں آج حد سے آگے گزر رہی ہیں اور آج ایک لابی پاکستان اور اداروں پر حملہ آور ہو رہی ہے جب کہ ماضی میں ایک لابی اسرائیل کوتسلیم کرنے کیلئے وفودبھیجتی رہی۔معاون خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست میں جاکر بہت جلد نفل ادا کریں گے، آزاد فلسطین ریاست کی بات کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ، فلسطینی بھائیوں کو بھی کشمیریوں کی طرح مظلوم سمجھتے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی سفیراور فلسطینی صدر کے پاکستانی مئوقف کو سراہنے پر مشکور ہیں۔ حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، فلسطینی بھائیوں کو بھی کشمیریوں بھائیوں کی طرح مظلوم سمجھتے ہیں۔ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ بہت جلد ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم ہوگی اور ہم وہاں جا کر نفل ادا کریں گے ، ہم اس بات کو اپنا فرض سمجھتے ہیں کہ آزاد فلسطین کی بات کریں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…