منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

لاہور کراچی موٹر وے پر شدید دھند سے 40 گاڑیاں ٹکرا گئیں

datetime 25  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورکراچی موٹروے ایم تھری پر شرقپور کے نزدیک دھند کی وجہ سے 30 سے 40 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، اس افسوسناک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چودہ افراد زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔اس حادثے کے بعد گاڑیوں کی لائنیں لگ گئیں اور مسافر پھنس کر رہ گئے، ٹریفک جام میں مسافروں نے کہا کہ حکومت کو

چاہیے کہ اگر ایسا کوئی حادثہ ہو جائے تو حکومت کی جانب سے اطلاع کرنی چاہیے۔ ٹریفک جام میں پھنسے لوگوں نے کہا کہ ہم اڑھائی گھنٹے سے ٹریفک میں پھنسے ہوئے ہیں، ایک شخص نے سارا ملبہ ٹول پلازے والوں پر ڈال دیا۔ لاہور میں موٹروے ایم تھری پر شرقپور کے نزدیک اچانک دھند آجانے کی وجہ سے 30 سے 40 گاڑیاں ٹکرا گئیں،افسوسناک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ چودہ افراد زخمی ہوئے، ڈی آئی جی موٹروے پولیس سلطان چود ھری اور ایس ایس پی سید حشمت کمال نے موقع پر پہنچ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ موٹروے پولیس نے ریسکیو کی مدد سے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا، موٹروے پولیس نے شدید ترین دھند میں بھی ریسکیو آپریشن کو مکمل کیا،ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہناتھا کہبروقت امدادی کارروائیاں سے مزید نقصان ہونے سے بچ گیا۔ دوسری جانب موٹر وے بائی پاس ملتان روڈ پر شدید دھند کے باعث بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق پتوکی خانکے موڑ کے قریب بس نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہوگیا،جاں بحق شخص کی شناخت محمد بوٹا کے نام سے ہوئی جو کہ سکنہ والٹن لاہور کا رہائشی ہے اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…