اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار رئوف کلاسرا نے نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم نے پرسوں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد میں مارگلہ روڈپر عسکری اداروں کی جانب سے قائم کی گئی تجاوزات ختم اور ہوٹلز
بھی بند کرنے کا حکم دیدیا ہے ،رئوف کلاسرا کے مطابق وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو کہا ہے کہ تجاوزات کو مخصوص ڈیڈ لائن دیکر ہٹا دیا جائے ، سڑکوں پر ناجائز تجاوزات سے عسکری اداروں کا نام خراب ہوتا ہے ، رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ عسکری اداروں کے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کے حوالے سے کابینہ اجلاس میں ساتویں بارغور کیا گیا،شیریں مزاری کابینہ اجلاس میں برس پڑیںاورکہا اگر غریبوں کی جھونپڑیوں کو گرایا گیا ہے تو پھر عسکری اداروں کی ناجائز تجاوزات کو کیوں چھوڑا گیا ہے ؟ عسکری اداروں نے گرین بیلٹ پر بھی تجاوزات قائم کررکھی ہیں ،ائیرفورس اور دیگر عسکری اداروں کی تجاوزات کی وجہ سے مارگلہ روڈ پر گاڑیوں کی قطاریں لگی رہتی ہیں،عسکری اداروں نے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کے حوالے سے کسی ادارے سے نہیں پوچھا،رئوف کلاسرا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ اجلاس ختم ہونے پر اپنے وزرا کو غیر معمولی وارننگ بھی دی گئی ۔