بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دل کی بیماریوں کا روحانی علاج، ایسا آسان عمل جسے کرنے کے بعدبڑی تعدادمیں لوگ صحت یاب ہوچکے

datetime 23  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)د ل کی عارضے میں مبتلااپنی تکلیف کوکم کرنے اوربیماری سے چھٹکارہ پانے کےلئے مہنگی سے مہنگی ادویات استعمال کرتے ہیں اورمختلف مہنگے ترین امراض قلب کے ماہرین سے بھی نسخے تجویزکراتے ہیں اورجولوگ زیادہ امیرہوتے ہیں وہ بیرون ملک علاج کرانے کوترجیح دیتے ہیں اورکچھ لوگ جوکہ اس موذی مرض کی ادویات ایفورڈنہیں کرسکتے

وہ مختلف ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں لیکن ان کے عارضے میں کمی مشکل سے ہی آتے ہیں لیکن دل کے عارضے میں مبتلاافراد اگرروحانی طورپراس کاعلاج کریں تواس بیماری پرقابوپایاجاسکتاہے جبکہ روحانی علاج سے دل کوسکون ملتاہے اورمرض بھی قابومیں رہتاہے جس سے انسان کی بڑی پریشانی ختم ہوجاتی ہے اورانسان مزیدعبادت کی طرف جب مائلہوتاہے تواس کی زندگی ہی بدل جاتی ہے ۔روحانی ماہرین نے عارضہ دل میںمبتلاافرادکےلئے بتایاہے کہ اگر اسمائے ربی یاحیی یا قیوم کے بعد اللہ رب العزیزکا اسم مبارک یافتّاح تواتر سے پڑھنے والوں کو دل کا عارضہ نہیں ہوتا۔رب الکریم کا اسم مبارک یافتاح اسم جمالی ہے اوراس کے اعداد489ہیں ۔اس کامطلب یہ ہے کہ اللہ تعالی کی ہی وہ ذات ہے جوپربلا،مصیبت اورپریشانی دورکرسکتی ہے اوراس پاک ذات کے رحم کی وجہ سے ہرمشکل آسان اورسختیاں ختم ہوجاتی ہیں اورجب انسان کادل مضبوط ہوتاہے تواس میں کام کرنے کی زیادہ صلاحیت پیداہوتی ہے جس سے وہ تنگ دستی سے نکل جاتاہے اس لئے ایساشخص جس کے دل کی شریاں جن سے خون صاف ہوتاہے وہ بندہوگئی ہوں تواس کواللہ تعالی کایہ پاک نام بعدازنمازفجر7سومرتبہ پڑھے جبکہ اس کے اول اورآخرمیں درودشریف کاوردبھی کرے جوکہ پانچ سے 7مرتبہ اول وآخرکیاجائے تواس کامرض 40یوم کے اندرختم ہوجائے گااوراگراس اسم کانقش بناکرپانی میں گھول کرپیاجائے تواس سے دل کے مرض میں مزیدکمی آتی ہے واضح رہے کہ اسم پاک کایہ نقش روزانہ بنایاجائے اوراس کوجس پانی میں ڈالاجائے وہ پانی صرف ایک دن استعمال کیاجائے اسی طرح یہ نقش اگر40یوم متواترطریقے بناکران کوپانی میں ڈال کرپیاجائے توبے شک اس کے بعدآپ اپنے دل کے ٹیسٹ کسی بھی میڈیکل سنٹرسے کرالیں ،انشااللہ آپ کامرض ختم ہوچکاہوگااورساتھ ہی آپ کی زندگی میں بھی بڑی خوشگوارتبدیلی آئے گی ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…