ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

نیب لسٹ، 150کیسز کے فوری اور سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کمیشن تشکیل دے‘ چودھری شجاعت

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لےگ کے صدر و سابق وزےراعظم چودھری شجاعت حسےن نے کہا ہے کہ نیب کی لسٹ میں دئیے گئے 150کیسز کے فوری اور سمری ٹرائل کیلئے سپریم کورٹ کمیشن تشکیل دے جو کھلی سماعت کے بعد 12گھنٹے میں فیصلہ سنا دے۔ نیب کی جاری کردہ لسٹ کے حوالے سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے مختلف نمائندوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میری تجویز پر اگر عمل کر لیا جائے تو ہمیشہ کیلئے یہ ایشو ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ کمیشن میں سماعت کا آغاز صبح 9بجے سے شروع ہو اور رات 9بجے تک اس کا فیصلہ دے دیا جائے، کمیشن کی تمام کارروائی کی لائیو کوریج ہو اور عوام کو تمام تر کارروائی دیکھنے کی اجازت ہو۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ نیب کی لسٹ میں دئیے گئے 150کیسز کو فلٹر کر کے سنجیدہ ترین کیسز کی ہیئرنگ شروع کر دی جائے تو یہ معاملہ احسن طور پر طے ہو گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں آفر کرتا ہوں کہ سب سے پہلے میرا ٹرائل کیا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…