فیصل آباد (نیوز ڈیسک)نوجوان پب جی کی آخری سٹیج ہارنے پر ذہنی دبائو کاشکار ہو گیا، جس کی وجہ سے اس کی حالت غیر ہو گئی، جڑانوالہ پولیس تھانہ سٹی کی حدود محلہ اسلام پورہ کے کاشف کو حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ منتقل کیا گیا
مگر وہاں سے اسے نازک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ذیشان کے مطابق نوجوان گیم ہارنے کی وجہ سے شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوااور دوران علاج دم توڑ گیا۔ متوفی کے ورثا نے حکومت سے پب جی گیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔