اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوج نے بنگلہ دیش کو قابض فوج (پاک آرمی) سے آزاد کرایا تھا، ارشد چاچک نامی صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پروگرام شیئر کیا جس میں حسین حقانی بات کر رہے ہیں اور ساتھ ہی
انڈین آرمی چیف جنرل بپن راوت بھی بیٹھے تھے، یہ ویڈیو جنوری 2019ء کی ہے جس میں حسین حقانی انڈین آرمی کی تعریف کر رہے ہیں اور کہا کہ 71 کی جنگ کے دوران مشرقی پاکستان میں پاک فوج ایک قابض فوج تھی۔انہوں نے اس وقت کے انڈین آرمی چیف کی تعریف بھی کی۔ حسین حقانی نے بھارتی آرمی چیف کے سامنے بیٹھ کر پاکستان اور پاک فوج کے خلاف زہر اگلتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے بنگلہ دیش کو قابض فوج سے آزاد کرایا تھا، اسی ویڈیو پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وریندر سہواگ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انچاس سال پہلے پاکستان ایسٹرن کمانڈ نے 92 ہزار فوجیوں کے ساتھ پاکستان آرمی نے ہتھیار ڈال دیے، وریندر سہواگ نے کہا کہ ہمارے بچوں کو اپنی فوج کی ناقابل یقین بہادری سے سیکھنا چاہیے۔