پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ نے پاکستانی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز 0ـ2 سے اپنے نام کرلی

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہملٹن (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز 0ـ2 سے اپنے نام کرلی،پاکستان نے محمد حفیظ کی 99 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 163 رنز بنائے

جس کے جواب میں کیویز نے مطلوبہ ہدف 1 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔اتوار کو ہملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،میچ کے آغاز میں ہی قومی ٹیم کے اوپنر ٹیم کو بڑا اسکور نہیں دے سکے اور 16 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آنے والے عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے 16 کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد رضوان اور محمد حفیظ نے ٹیم کے اسکور کو کچھ آگے بڑھایا تاہم 33 رنز کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 22 رنز بنا کرٹم ساؤتھی کی گیند کا نشانہ بن گئے،33 رنز پر 3 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد قومی ٹیم کو سہارا دینے کیلئے کپتان شاداب خان آئے تاہم وہ بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور 56 کے مجموعی اسکور پر صرف 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم اس کے بعد سینئر بلے باز محمد حفیظ اور خوشدل شاہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 50 رنز

سے زائد کی پارٹنرشپ کی اور قومی ٹیم کے 100 رنز مکمل کیے۔محمد حفیظ نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی تاہم ان دونوں بلے بازوں کی یہ پارٹنر شپ 119 رنز کے مجموعی اسکور پر ٹوٹ گئی اور خوشدل شاہ چکھا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔

ن کے بعد آنے والے کھلاڑی فہیم اشرف تھے جو صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم محمد حفیظ نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور آخری اوور میں 2 چوکے اور ایک چھکا لگا کر قومی ٹیم کا اسکور 163 تک پہنچ دیا تاہم اوور مکمل ہونے کے باعث محمد حفیظ صرف ایک رنز سے

اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فاسٹ باؤلر ٹم ساؤتھی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جیمز نیشام اور اش سودھی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز ذمہ دارانہ انداز میں کیا تاہم 35 کے مجموعی

اسکور پر اوپنر مارٹن گپٹل آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ٹم سیفرٹ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور ایک وکٹ کے ہی نقصان پر ٹیم کا اسکور 100 سے بڑھا دیا جس کے بعد ٹم سیفرٹ اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے جارحانہ انداز میں کھیل جاری رکھا اور 20ویں اوور میں 4 گیند قبل ہی ایک

وکٹ کے نقصان پر 164 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔ٹم سیفرٹ نے 63 گیندوں پر 84 رنز جبکہ کین ولیمسن نے 42 گیندوں پر 57 رنز اسکور کیے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ فہیم اشرف نے حاصل کی، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی باؤلر وکٹ حاصل نہ کرسکا۔

یوں اس طرح میزبان نیوزی لینڈ نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0ـ2 سے اپنے نام کرلی۔واضح رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔تاہم کیوی ٹیم نے 4 تبدیلیاں کی گئی تھیں اور کپتان کین ولیمسن ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے جبکہ ان کے علاوہ کائل جیمیسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ بھی میزبان ٹیم کا حصہ تھے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…