اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کا بدترین ریکارڈ، کرکٹرز کے دلچسپ تبصرے

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن جس انداز میں تہس نہس ہوئی اس پر دنیا بھر کے کرکٹرز نے سوشل میڈیا پر ردِعمل ظاہر کیا۔پاکستانی کرکٹرز نے بھارتی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر طنز کے نشتر پرسائے تو وہیں انڈین کرکٹرز کی ٹائم لائن پر صفِ ماتم بچھی رہی جبکہ آسٹریلوی کرکٹرز اپنی ٹیم کے معترف دکھائی دئیے۔ایڈیلیڈ میں انڈین بیٹنگ لائن زمین

بوس ہوئی تو ہمیشہ انڈین بیٹسمینوں کو زخم دینے والے فاسٹ بولر شعیب اختر نے آسٹریلیا کے دیے زخم پر نمک چھڑک دیا۔شعیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ صبح اٹھ کر دیکھا کہ اسکور 369 ہے، پھر غور کیا تو پتہ چلا کہ 36 پر 9 ا?ؤٹ ہیں اور میں واپس سونے چلاگیا۔سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں تو نو ہالز پر گالف کھیلنے گیا، واپس آیا تو دیکھا سب ختم، آسٹریلیا نے شاندار بولنگ کی‘۔لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے بھارتی ٹیم پر ہاتھ ہلکا رکھا اور کہا کہ کافی عرصہ بعد شاندار بولنگ اسپیل دیکھنے کو ملا، امید ہے انڈین ٹیم فائٹ بیک کرے گی۔بھارتی لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ انڈیا کی ٹیم مکمل آؤٹ کلاس ہوگئی، حالانکہ پہلی اننگز کے بعد ٹیم اچھی پوزیشن میں تھی۔ونود کامبلی نے کہا ایک روز پہلے تک کس نے سوچا تھا یہ میچ یوں تیسرے روز میں ختم ہوجائے گا۔آسٹریلوی لیجنڈری اسپنر شین وارن بولے کہ پیٹ کمنس اور جوش ہیزل ووڈ نے شاندار بولنگ کی، انڈین بیٹسیموں کے بس میں کچھ نہ تھا۔نیوزی لینڈ کے گرینٹ ایلیٹ نے صرف 36 کا ہندسہ ٹوئٹ کیا جبکہ ویسٹ انڈیز کے ٹینو بیسٹ بولے یہ تو میرا جرسی نمبر ہے۔واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی تیسری اننگز میں بھارتی ٹیم 36 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ہوم ٹیم نے بغیر کوئی غلطی کیے 90 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کرلیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…