اسلام آباد (آن لائن)وزارت پٹرولیم کی جانب سے جنوری2021 کیلئے 30 فیصدسستی ایل این جی منگوانے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے جنوری 2021
کیلئے 12 ایل این جی کارگوز کا انتظام کر لیا ہے، کچھ کارگوز میں اضافی ایل این جی کا بھی بندوبست کیا گیا ہے،جنوری 2021 کیلئے جنوری 2018 کی نسبت 30 فیصد زیادہ اور سستی ایل این جی منگوائی جا رہی ہے، ترجمان کے مطابق سردی کی لہر بڑھنے سے سوئی نادرن سسٹم میں سٹی لوڈ 9 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن کو کراچی اور کوئٹہ میں کم پریشر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تاہم کابینہ سے منظور شدہ لوڈ منیجمنٹ پلان کے مطابق سی این جی اور پاور کیپٹو یونٹ کی گیس بند کی جائے گی۔ترجمان نے کہا عوام سے اپیل ہے کی گیس کا استعمال سمجھداری سے کریں۔ترجمان نے کہا گیس کمپیسر کا استعمال غیر قانونی ہے۔ گیس کمپیسر گیس پریشر میں کمی کا سبب بھی بنتا ہے۔