جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کی حساس معلومات تک رسائی کی کوششیں پکڑی گئیں،اہم ترین ایڈوائزری جاری

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مودی سرکار سائبر محاذ پر پھر سرگرم ۔بھارت کی جانب سے حساس معلومات تک رسائی کی کوششیں پکڑی گئی ہیں۔ روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے بھارتی عزائم کیخلاف ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈ وائزری کے مطا بق ہیکرز کی بنک سلپ فائل والی ای میل کے ذریعے حساس معلومات تک رسائی کی کوشش سامنے آئی ہے۔ ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ فائل ڈاون لوڈ کرنے سے ہیکرز حساس معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ بھی بتا یا گیا ہے کہ ہیکرز ونڈوز سسٹم سے یوزر نیم اور پاسورڈ چوری کرسکتے ہیں۔ ایڈوائزری میں ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین انجان ای میل ایڈریس والی ای میلز نہ کھولیں۔ یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ سائبر حملے سے بچنے کے لئے صرف معروف کمپنیوں کے اینٹی وائرس انسٹال کئے جائیں ۔ غیر ضروری استعمال نہ ہونے والے سافٹ وئیر و ایپلی کیشنز سسٹم سے ڈیلیٹ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ تمام سافٹ ویئر بشمول ونڈوزOS اور مائیکرو سافٹ آ فس اور یگر کو با قاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جا ئے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…