بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر یہ کام ہوا تو ن لیگ عدالت جائے گی، رانا ثناء اللہ لیگی رہنما کیخلاف ہی بول پڑے

datetime 18  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )نے سینٹ کے قبل از وقت انتخاب کی صورت میں عدالت جانے کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ گیارہ فروری سے قبل اگر سینٹ انتخابات کا شیڈول دیا جاتا ہے

تو یہ غیر آئینی ہوگا۔انہوں نے کہاکہ گیارہ فروری سے قبل سینٹ انتخاب کا شیڈول جاری ہوا تو عدالت سے رجوع کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں الیکشن کمیشن سے کوئی ایسی امید نہیں کہ کوئی غیر قانونی اقدام اٹھایا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اگر گیارہ فروری کو ہی شیڈول دینا ہے تو کیا فرق پڑتا ہے،کہ انتخاب 8مارچ کے بجائے3مارچ کو ہو۔ انہوں نے کہاکہ میاں جاوید لطیف جیسے دوست میڈیا میں بیان دے دیتے ہے تاکہ پذیرائی مل جائے، ،میاں جاوید لطیف نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے میڈیا میں بیان دیا، اس سے زیادہ ان کی کوئی حیثیت نہیں۔رانا ثناء اللہ سے سوال کیاگیا کہ کیا عدالت صرف مسلم لیگ ن معاملہ لیکر جائیگی یا پوری اپوزیشن؟۔ رانا ثناء اللہ نے جواب دیاکہ جب ایسا وقت آئیگا تو پوری اپوزیشن مل کر فیصلہ کریگی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…