بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

1971ءواقعہ کس وجہ سے پیش آیا تھا ، ہمیں اس اسٹیج تک نہ لے جایا جائے کہ ہم کسی ادارے کے دروازے پر جا کر کھڑے ہو جائیں ، ن لیگی رہنما طلال چودھری نےپھٹ پڑ ے

datetime 18  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ن لیگ کے سینئر رہنما طلال چودھری نے نجی ٹی وی پروگرا م میں کہا ہے کہ یہ ملک نہیں چل رہا کیونکہ مہنگائی کے طوفان نےعوام کا برا حال کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق طلال چودھری کا کہنا تھا کہ حکومت کے دو بندوں نے ن لیگ سے رابطہ کیا وہ مذکرات نہیں بلکہ حکومت بچائو رابطہ تھا، اگر آپ سمجھتے ہیں یہ حکومت بچ جائے گی ، پاکستان نہیں چلےگا ،

اور پاکستان نہیں چل رہا ، غریب کی روٹی سے لے کر کشمیر تک چھن گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اب بھی پاکستان کے ادارے یہ سمجھتے ہیں عمران خان ناگزیر ہے اور پاکستان کا خدانخواستہ نقصان برداشت ہو سکتا ہے تو یہ ان کا فیصلہ ہے ۔ ہم نہیں سمجھتے کہ ہمیں اس اسٹیج پر لے کر جایا جائے ادارے کے دروازوں پر جا کر کھڑے ہو جائیں۔ ہم لوگ پاکستان کے عام عوام کی آواز بنے ہوئے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں طلال چودھری کا کہنا تھا کہ جس طرح یہ حکومت بنائی گئی ہے ، ہمارا مقصد کوئی نیا الیکشن نہیں بلکہ ایک ایسا سسٹم ہے جس سے ہم وہ روح نکالنا چاہتے ہیں ، جس روح کی وجہ سے یا تو یہ ووٹ حکومت بنتی نہیں اگر بن جائے تو پھر چلتی نہیں ہے ۔کسی کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل قرار دیدیا گیا ، کوئی پھانسی کے پھندے سے جھول جاتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے یہ بتایا ہے کہ 70سال پاکستان اس طرح چلا جس کیلئے بنایا گیا تھا ، مجھے افسوس کیساتھ آج کہنا پڑ رہاہے کہ پاکستان کے اندر میرے ووٹ کی حرمت نہیں ہے ، یہاں ووٹ ڈلتا کسی کو نکلتا کسی کو ہے ۔ میں یہاں 1971ء کے واقعے کا ذکر بار بار کر کے اپنا اور پاکستانی عوام کا دل خراب نہیں کرنا چاہتا لیکن وہ واقعہ بھی ووٹ کی عزت نہ کرنے کی وجہ سے پیش آیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…