لاہور(این این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر شبیر احمد نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے بالنگ ایکشن نہیں داڑھی کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر کیا گیا،دو ہزار سات میں کرکٹ بورڈ کے بڑے آفیشل نے بلا کرکہا لبرل بورڈ بن رہا ہے
کرکٹ کھیلنی ہے تو داڑھی صاف کر لو مگر صاف انکار کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شبیر احمد نے کہا کہ ان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا، ایکشن کلیئر کے بعد ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیلا۔ آسٹریلیا سے کھیلنے کی پیشکش ہوئی مگر ڈیرل فوسٹر سے کہا ملک نہیں چھوڑ سکتا۔یاد رہے کہ شبیر احمد نے پاکستان کی جانب سے 10 ٹیسٹ میچز میں 51 وکٹیں حاصل کی انہوں نے 32 ایک روزہ میچز کے ساتھ ایک ٹی ٹونٹی میچ بھی کھیل رکھا ہے۔ شبیر احمد نے کہا کہ مجھے کہا گیا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی ہے تو داڑھی صاف کر دو، میں نے بورڈ آفیشل کو جواب دیا کہ سنت نبویؐ پر کرکٹ قربان۔