اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے حد سے گز ر گئے ، پروگرام کی میزبان مہر بخاری کی جانب سے جب کہا گیا کہ عمران خان ایک منتخب وزیر اعظم ہیں۔
آپ کو انہیں تسلیم کرنا چاہئے ، جس کے جواب میں حافظ حمد اللہ بھڑک اٹھے اور کہا کہ اس ڈونکی راجہ کو اور محمد شاہ رنگیلا کو 31جنوری تک مستعفی ہونا ہی پڑیگا، پروگرام میں آگے چل کر جے یو آئی(ف) کے رہنما نے میزبان پر حکومت کی سائیڈ لینے کا بھی الزام لگایا جس پرخاتون میزبان نے کہا کہ آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں ؟آپ کسی کی کریڈیبلیٹی پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے ، ڈکٹیٹر کیخلاف آپ نے استعفے نہیں دئیے ، اب آپکو استعفے یاد رآرہے ہیں ، مشرف ان سے بہتر تھا؟حافظ حمداللہ نے کہا کہ کس نے کہا پرویز مشرف بہتر تھا؟ عمران خان ، پرویز مشرف کا بھی مہرہ تھا،میزبان مہر بخاری نے کہا کہ اس وقت استعفیٰ کیوں نہیں دیا؟لاجک کیا تھی ، وہ تو آمر تھا،وہ تو بلیک اینڈ وائٹ تھا،جس پر حافظ حمداللہ نے کہا کہ کیوں دیں استعفیٰ وہ اس وقت کی بات تھی ، آپ آ ج کی بات کیجئے ، جس پر مہر بخاری نے کہا کہ میں کیوں چھوڑ دوں؟یہ دہرے معیار کیوں چھوڑ دیں ، پروگرام کے دوران دونوں کے درمیان مزید کیا نونک جھونک ہوئی ، آپ بھی دیکھئے ۔