ناکام شو کے بعد اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے، ان میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہے نہ لانگ مارچ کرنے کا حوصلہ،عثمان بزدار کا دعویٰ

15  دسمبر‬‮  2020

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد منفی سیاست سے توبہ کر لے کیونکہ عوام نے اپوزیشن کی کرپٹ قیادت کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔ جلسوں کی طرح پی ڈی ایم کی استعفیٰ

پولیٹیکس بھی بری طرح ناکام ہو گی اور اب ملک میں صرف ترقی اور عوامی منصوبوں کی سیاست چلے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہا کہ عوام کی حمایت سے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کے خلاف ہر سازش ناکام بنائی۔ عوامی ترقی کے راستے میں اپوزیشن کے منفی حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ مینار پاکستان کے ناکام شو کے بعد اپوزیشن کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور استعفوں اور لانگ مارچ کی سیاست میں کوئی جان نہیں اور ان میں استعفیٰ دینے کی ہمت ہے نہ لانگ مارچ کرنے کا حوصلہ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 2023تک صبر اور آرام کرے۔ عوام کو وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…