جمعہ‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2026 

ڈرامہ سیریل”فطرت ” میں نازیبا مواد پیمرا نے عوامی شکایات پر سخت ایکشن لے لیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نازیبا ڈائیلاگ/ مواد نشر کرنے پر ڈراما سیریل ‘فطرت’ کو ہدایات جاری کردیں۔اس حوالے سے پیمرا سے جاری مختصر اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے نجی چینل جیو انٹرٹینمنٹ کو ڈراما سیریل ‘فطرت’ میں نازیبا ڈائیلاگ/مواد نشر کرنے پر ہدایت جاری کردی ہے۔

پیمرا نے اعلامیے میں کہا کہ نجی چینل کو ڈرامے کی مناسب تدوین (editing) کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی اتھارٹی کی جانب سے مذکورہ ڈرامے ‘ فطرت’ میں نشر کیے جانے والے مواد کو پیمرا کے ضابطہ اخلاق سے ہم آہنگ بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ فطرت ڈرامے کے مواد پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اعتراض کیا جارہا تھا کہ ڈرامے کا مواد ہماری اخلاقی اقدار کے منافی ہے۔نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے اس ڈراما سیریل ”فطرت” کی کہانی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکی فاریہ کے گرد گھومتی جو پیسہ، دولت شارٹ کٹ کے ذریعے حاصل کرنا چاہتی ہے۔ڈرامے میں فاریہ کے برعکس ان کے چھوٹے اور بہن کو محنتی اور ایماندار دکھایا گیا ہے، جو اپنے بل بوتے پر زندگی میں کامیاب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔فطرت ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ فاریہ، دولتمند گھرانے سے تعلق رکھنے والے مرد شہباز سے خفیہ شادی کرتی ہے جو بعدازاں اپنی بیوی کی اصلیت سامنے آنے کے بعد اسے طلاق دے دیتا ہے۔ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ شوہر سے طلاق کے بعد وہ اسی کے چھوٹے بھائی ارباز سے دوسری شادی کرتی ہے اور شادی کا مقصد صرف دولت کا حصول دکھایا گیا ہے۔اس ڈرامے میں فاریہ نامی لڑکی کا کردار صبور علی نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر کاسٹ میں علی عباس، مرزا زین بیگ، زباب رانا، صبیحہ ہاشمی ، سیمی پاشا، سیفی حسن ، فضیلہ قاضی، فرحان علی آغا، عادلہ خان، عائشہ گل، کامران جیلانی اور مریم نفیس شامل ہیں۔فطرت کی کہانی نزہت ثمن نے لکھی ہے جبکہ ہدایات اسد جبل نے دی ہیں اور یہ ڈراما عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی نے پروڈیوس کیا ہے۔



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…