پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگوٹھا فریکچر، بابراعظم نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز سے باہر دیگر کھلاڑی بھی فنٹس مسائل سے دو چار ہونے لگے

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئنز ٹاؤن(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، بابراعظم اپنے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہونے کی وجہ سے سیریز سے آؤٹ ہوئے ہیں۔اتوار کو کوئنز ٹاؤن میں نیٹ سیشن میں تھرو ڈاؤن کے دوران ایک گیند بابراعظم کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایاگیا،

قریبی ہسپتال میں کرائے گئے ایکسرے میں تشخیص ہوئی ہے کہ بابراعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا ہے۔بابراعظم کم از کم 12 روز تک نیٹ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل  بابراعظم کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔انجری کے سبب بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے،دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جانے ہیں۔دوسری جانب پاکستان شاہینز کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ سے باہر ہوگئے ہیں،امام الحق  اپنے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر گیند لگنے کی وجہ سے میچ سے آؤٹ ہوئے ہیں۔بائیں ہاتھ کے اوپنر کو کوئنز ٹاؤن میں جاری دو روزہ انٹرا اسکواڈ میچ میں بیٹنگ سے قبل نیٹ سیشن میں گیند لگی، جس کے بعد انہیں ایکسرے کے لیے ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر کی تشخیص ہوئی ہے۔امام الحق انجری کے باعث  17دسمبر سے نیوز لینڈ اے کے خلاف  وانگرائے میں شروع ہونے والے واحد چار روزہ میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔امام الحق کم از کم 12 روز تک بیٹنگ پریکٹس نہیں کرسکتے تاہم وہ اس دوران اپنی فزیکل ٹریننگ جاری رکھیں گے۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل امام الحق کی انجری کا مسلسل جائزہ لیتا رہے گا۔

پاکستان اور  نیوزی لینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ مونگنوئی میں شروع ہوگا۔ آلراؤنڈر شاداب خان بھی اپنی ٹانگ میں کھیچاؤ محسوس کررہے ہیں، لہٰذا انہوں نے اتوار کو نیٹ میں باؤلنگ پریکٹس کی بجائے ہلکی بیٹنگ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ کی ہے۔نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں شاداب خان (کپتان) ، عبداللہ شفیق ، فہیم اشرف ،

حیدر علی ، حارث رؤف ، حسین طلعت ، افتخار احمد ، عماد وسیم ، خوشدل شاہ ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد رضوان ، موسیٰ خان ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی ، عثمان قادر اور وہاب ریاض۔ بابر اعظم (انجری کے باعث آؤٹ ہوگئے)۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ میچ کے لیے پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم میں روحیل نذیر (کپتان) ، عابد علی ، عماد بٹ ، اظہر علی ، دانش عزیز ، فواد عالم ،

حارث سہیل ، عمران بٹ ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، شان مسعود ، سہیل خان، یاسر شاہ، ظفر گوہراور ذیشان ملک۔ امام الحق (انجری کے باعث آؤٹ ہوگئے)،دریں اثنا قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان بھی اپنی ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس کررہے ہیں۔جس کی وجہ سے انہوں نے اتوار کو نیٹ میں باؤلنگ پریکٹس کی بجائے ہلکی بیٹنگ پریکٹس اور فزیکل ٹریننگ کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…