ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت سے ادویات، کیمیکلز اور دیگر اشیا کی سمگلنگ میں اضافہ،حکومت متحرک، بڑا ایکشن لے لیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک بھارت دو طرفہ تجارت پر پابندی کے بعد بھارت سے ادویات ،کیمیکلز اور دیگر اشیا کی سمگلنگ میں اضافے کی اطلاعات پر حکومت کی ایف بی آر کو سمگلنگ روکنے کی خصوصی ہدایت ، کسٹمز حکام سرگرم ،کسٹمز پریونٹیو کراچی نے بھارتی

اسمگل شدہ اشیاکی فروخت کرنے والے ریٹیلرزاور ہول سیلرز کے خلاف بھی بھر پور کریک ڈائون کا فیصلہ  کر لیا ،روزنامہ جنگ میں سہیل افضل کی شائع خبرکے مطابق کسٹمز پریونٹیو کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کا ایک اہم اجلاس کلکٹرکسٹمز کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ایف بی آر کی ہدایت پر بھارتی اسمگل شدہ اشیا کی اسمگلنگ کے خلاف موثر اور جامع مہم چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اے ایس او (ASO)کو ایسی مارکیٹوں کی نشاندہی کا ٹاسک دیا گیا جہاں پر اسمگل کردہ اشیا فروخت ہو تی ہیں ،ذرائع کیمطابق اس سلسلے میں کریک ڈاون سے پہلے تاجر برادری کی نمائندوں تنظیموں سے رابطہ کر کے انھیں بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ اسمگلرز اور اسمگل شدہ مال فروخت کرنے والوں کو احتجاج کاموقع نہ ملے ،مارکیٹوں کی نشاندہی اور تاجر تنظیموں سے رابطے کے بعد کسٹمز ٹیمیں ان مارکیٹوں میں معلومات کی بنیاد پر چھاپے ماریں گی ذرائع کے مطابق اسمگلنگ کو روکنے کے لئے صوبوں کے درمیان چلنے والی بسوں اور ملک کے دوسرے شہروں سیکراچی آنے والی ٹرینوں کو چیک کرنے کا بھی پلان مرتب کیا گیا ہے اسی مقصد کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…