اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مسجد الحرام میں پہلے عشرے کے دوران 80 لاکھ افراد نے عبادت کی جبکہ اگر دوسرے عشرے میں بھی اتنے ہی لوگوں نے عبادت کی تو دوسرے عشرے کے اختتام تک عبادت گزاروں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیسرے عشرے میں طاق راتوں اور شب قدر ہونے کے سبب صرف ستائس ویں شب میں 25 لاکھ سے زیادہ افراد عبادت کرتے ہیں۔