منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

شہیدوں کی پارٹی چھوڑ کر جانیوالے ہیرو سے زیرو بن جاتے ہیں’بلاول بھٹو زرداری

datetime 8  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آج بھی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے جو ملک بھر میں بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق سیاست کر رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی باتیں کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں جبکہ سرمایہ داروں اور آمروں نے ہمیشہ اسے ختم کرنے کی کوششیں کیں لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں ہمیشہ ناکام رہے۔ پیپلزپارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنے قیام کے بعد ملکی دفاع’ خوشحالی’ ترقی ‘ خارجی وداخلی صورتحال قانون سازی معیشت کی بہتری اور جمہوریت کی بحالی ومضبوطی کیلئے جو اقدامات اٹھائے وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائینگے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے بلائول ہائوس کراچی میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی کہ عوام آج بھی شہید بھٹو اور شہید بی بی سے وفاداری کا دم بھرتے ہیں۔ شہیدوں کی پارٹی چھوڑ کر جانیوالے ہیرو سے زیرو بن جاتے ہیں۔ پنجاب میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ جس کیلئے عید کے بعد لاہور آمد کے موقع پر کارکنوں سے ملاقاتوں’ ناراض سینئر رہنمائوں سے رابطے تیز کرنے کے علاوہ بلدیاتی انتخابات وپارٹی تنظیموں کو از سر نومضبوط اور فعال بنانے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائینگے۔پیپلزپارٹی کی قیادت کو ضیاء کی باقیات سے محب وطن ہونے کے سرٹیفکیٹ کی کوئی ضرورت نہیں ۔ آصف علی زرداری کی تقریر کا ایک ایک حرف ملک کے کروڑوں سیاسی ورکروں کے دل کی آواز ہے۔ ہمارا مینڈیٹ ہمیشہ چرایا گیا لیکن ہم نہ پہلے کبھی گھبرائے تھے نہ اب گھبرائیں گے کیونکہ عوام کبھی بھی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے ساتھ بے وفائی نہیں کرسکتے۔آصف علی زرداری نے پاک فوج پر کوئی تنقید نہیں کی۔ ضیاء کی باقیات نے سابق صدر کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دی ہوئی زبان حقوق کا تحفظ کرتی ہے یہی ہمارا سرمایہ ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…