بلاول نے پی پی پی رہنمائوں  کو استعفوں  سے متعلق  کس چیز سے روک دیا ، یوسف رضا گیلانی نے بتا دیا

10  دسمبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن )  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما،سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے    کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے رہنماں کو استعفوں پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔ نیب ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

یوسف رضا گیلانی نے  کہا کہ  جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں نے دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک  موومنٹ  (پی ڈی ایم)کے فیصلوں پر من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔اسمبلیوں سے استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے اندر اختلافات اور تحفظات سے متعلق سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پارٹی فیصلے جب ہوتے ہیں تو وہ پوری پارٹی کیلئے ہوتے ہیں، استعفوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے جو رہنما ٹی وی چینلز پر بات کررہے تھے، چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے انہیں روک دیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے رہنماں کو کہا ہے کہ آپ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ  (سی ای سی)کے اجلاس تک انتظار کریں اور وہ سی ای سی میٹنگ تک پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔جس دن قیادت کا حکم آیا ہم استعفی دیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…