جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیزامپروومنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں 17 ارب روپے کے منصوبے شروع:عثمان بزدار

datetime 9  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور9دسمبر:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ سیالکوٹ کے لوگوں کو اپنی ایئر لائن سیال ایئر کے آغاز پر مبارکباد دیتاہوں – سیالکوٹ کے شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلے ایئر پورٹ بنایا اوراب ایئرلائن کا آغاز کرکے قابل تقلید مثال قائم کی ہے – وہ آج سیالکوٹ میں کامیاب نوجوان پروگرام اور اربوں روپے کے منصوبوں کے آغاز کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے –

وزیراعلی عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیزامپروومنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ میں 17 ارب روپے کی لاگت سے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں اوران منصوبوں سے سیالکوٹ شہر کے مسائل حل ہوں گے اور شہریوں کا معیار زندگی بہتر ہوگااوراقبال ؒ کا شہر حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ شہر بنے گا-انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کے لئے رنگ روڈ بھی بنایا جا رہا ہے-سیالکوٹ میں 5 ارب روپے کی لاگت سے مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنایاجائے گا-سیالکوٹ میں 500بستروں پر مشتمل جنرل ہسپتال بھی بنے گااوروزیراعظم عمران خان اپنے اگلے دورے کے دوران اس ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے-انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے لئے ٹیکنیکل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیاہے اور اس یونیورسٹی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کریں گے-انہوں نے کہاکہ ایک ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل نئی انڈسٹریل سٹیٹ کی خوشخبری بھی سیالکوٹ کو جلد دیں گے -پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کی 2انڈسٹریل سٹیٹس چل رہی ہیں اور تیسری انڈسٹریل سٹیٹ پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا-پسرور روڈ کی تعمیر و مرمت پر چند دنوں میں پیشرفت ہوگی- وزیراعلی نے کہاکہ کورونا وباء کے دوران پنجاب حکومت نے تاجروں اور صنعتکاروں کو ریلیف دینے کے لئے 56ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دیا اور گزشتہ روز پنجاب کابینہ نے صوبے میں 5سیمنٹ پلانٹس کے قیام کی منظوری دی ہے اوردسمبر کے آخر تک مجموعی طورپر پنجاب میں 16سیمنٹ پلانٹس کی منظوری دی جائے گی-وزیراعلی عثمان بزدار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری دے دی ہے اور2021تک پنجاب کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج دیں گے-سیالکوٹ سمیت ہر شہر کے مسائل حل کریں گے اور ترقی کا سفر جاری رہے گا-

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…