بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نظر کو طاقتور بنانے کیلئے ایسا آسان نسخہ کہ آپ کو ڈاکٹرز کے پاس جانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)طبی ماہرین کہتے ہیں کہ گاجر بینائی کے لیے بہترین ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں کی گئی نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بصارت کو محفوظ رکھنے کے لیے ہری سبزیوں کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ہارورڈ میڈیکل اسکول میں واقع برگھم اینڈ وومن ہاسپٹل کے سائنسدانوں کے مطابق ہری سبزیوں میں نائٹریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو بینائی چھیننے والے

لاعلاج مرض اوپن اینگل گلوکوما کے خدشے کو 30 فیصد تک کم کرسکتی ہیں۔ اس مرض میں آنکھوں کی عصبی رگوں میں مائع بھرنے سے مریض نابینا ہوجاتا ہے۔ اس کے اکثر مریض 60سال سے زیادہ عمر تک پہنچنے پر بینائی کھودیتے ہیں۔ ماہرین نے یہ بھی کہا کہ سبز پتوں والی سبزیاں جسم میں خون کی گردش کو بھی بہتر اور آنکھوں کی بصارت بحال رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ماہرین نے اپنی تحقیق کے دوران 64 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا اور وقفے وقفے سے ان کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ تحقیق اس وقت شروع ہوئی جب اکثریت کی اوسط عمر 40 یا اس سے زائد تھی اور کوئی بھی گلوکوما کا شکار نہیں تھا۔ اس کے بعد شرکا سے نائٹریٹ کے استعمال اور گلوکوما کے بارے میں سوال کیے گئے۔ تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ جن افراد نے ہفتے میں 2 سے 3 مرتبہ سبز پتوں کا ساگ یا کوئی اور ڈش کھائی تھی ان میں گلوکوما بننے کی شرح 20 سے 30 فیصد تک کم نوٹ کی گئی۔۔تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے فیلکیرینول اور فیلکیری یہ دو ایسے مرکبات ہیں، جو کینسر سے لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔گاجر میں بیٹا کیروٹین بکثرت موجود ہوتا ہے، جو آنتوں کے امراض اور انفیکشن سے بچاتا ہے، کینسر جیسے موذی مرض میں گاجر کا استعمال اکسیر ہے۔ معدے کے السر میں بھی یہ بے حد مفید ہے۔اس میں پائے جانے والے وٹامنز اے ، ای اور سی چہرے کی شگفتگی کو برقرار رکھتے ہیں اور جلد کو بے رونق ہونے سے بچاتے ہیں۔ گاجر کے جوس کا باقاعدہ استعمال ناخن ،بال ، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن اے ، ای سمیت کئی ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں ۔ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…