بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

اچانک دل کے دورے سے جان بچانے کا زبردست طریقہ

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف ماہر امراض دل اظہر محمود کیانی نےدل کے عارضہ سے بچاؤ کے لیے ایک بہترین اورآسان نسخہ بتاتے ہوئے کہا کہ اچانک ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات روکنے کے لیے ایک ہینڈی کٹ ہر وقت اپنے پاس رکھیں جس میں چار گولیاں ڈسپرین، چار گولیاں اینجی سڈ اور ڈیپونڈ این ٹیفائیو سکن (Patch) موجود ہوں۔معروف ہارٹ سرجن نے تمام لوگوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ

اگر کسی کو سینے کے درمیان میں کھچاؤ اور درد محسوس ہونے لگے جو بائیں بازو یا گردن کے دونوں طرف بڑھنے لگے، اسے پسینہ آ جائے،رنگ زرد ہو جائے، سانس لینے میں دشواری محسوس ہو، ایسا محسوس ہو کہ جیسا اس کے سینے پر کوئی بیٹھا ہوا ہے اور اپنے اندر شدید بے چینی محسوس کرے تو دل کے دورے کی نشانی ہو گی،اس موقع پر متعلقہ مریض کو ایک ڈسپرین گولی چبا کر نگل جانی چاہیے اور زبان کے نیچے ایک گولی اینجی سڈ رکھ لینی چاہیے، سینے کے بائیں طرف Deponid این ٹی فائیو سکن (Patch) لگا لینا چاہیے، اس کٹ کی مجموعی لاگت صرف پچاس سے پچپن روپے ہو گی۔اس عمل سے ایکسپرٹ ڈاکٹر کے پاس جانے تک متعلقہ شخص موت کے منہ میں جانے اور فوری ہارٹ اٹیک سے بچ جائے گا۔جن خواتین و حضرات کی عمر 40 سال سے زائد ہو چکی ہے انہیں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کٹ تیار کرکے اندرونی جیب یا لیڈیز اپنے ہینڈ بیگ میں اپنے پاس رکھیں، اس طرح دل کا دورہ پڑنے سے آپ موت کا شکار ہونے سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…