جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خیبرٹیچنگ اسپتال واقعہ، حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کو10،10لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا

datetime 7  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن) خیبرپختونخوا حکومت نے آکسیجن کی عدم دستیابی کے باعث خیبرٹیچنگ اسپتال میں دم توڑ جانے والے6 افراد کے لواحقین کو10، 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا ہے مشیراطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش اور وزیرصحت تیمورسلیم جھگڑا نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ آکسیجن کی کمی ہی واقعے کا سبب بنی۔ بدقسمتی سے آکسیجن وافر مقدار میں

سپلائی نہیں ہوئی لہذا جاں بحق افراد کے لواحقین کو انصاف دلانا ہوگا۔ ہسپتال کے آکسیجن نظام کو مزید جدید بنانے کی ضرورت ہے۔ 21ویں صدی میں18ویں صدی کا نظام نہیں چل سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرٹیچنگ اسپتال واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ 5دن میں آجائے گی۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات لانی ہیں۔ ہم نے صحت کے شعبے میں بہترین اقدامات سے عوام کو مطمئن کرنا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحت کے نظام کو آئیڈیل نہیں کہا جاسکتا البتہ کچھ تبدیل ضرور ہوا ہے۔ اس سے قبل خیبرٹیچنگ اسپتال میں آکسیجن کی عدم دستیابی کے متعلق رپورٹ کے نتیجے میں ڈائریکٹر سمیت عملے کے 7 ارکان کو معطل کر دیا گیا ہے۔معطل کیے گئے افراد میں فیکلٹی ممبر، میڈیکل انجینئر، سپلائی مینجر، بایئو میڈیکل انجئینر اور ڈیوٹی ائمپلائی آکسیجن بھی شامل ہیں۔بورڈ آف گورنرز نے اپنی ابتدائی رپورٹ میں آکسیجن پلانٹ کے 3 لوگوں کوغفلت کا مرتکب قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق غیرتربیت یافتہ عملہ ڈیوٹی پر مامور تھا اور بایئو میڈیکل انجئینر فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہا۔ اسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں کسی قسم کا کوئی ریسکیو اسکواڈ موجود نہیں تھا۔ اسپتال انتظامیہ آکسیجن عملے کی تربیت اور نگرانی میں ناکام نظر ا ئی ‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…