اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

10گھنٹے کی بیٹنگ اور 251 رنز، ولیمسن نے کئی ریکارڈ توڑڈالے

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیملٹن (این این آئی)ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے 251 رنز کی اننگز کھیل کر کئی ریکارڈ توڑ ڈالے۔ہیملٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ 519 رنز پر ڈکلیئر کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 138 رنز آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی تاہم دوسری

اننگز میں بھی تیسرے دن بھی ویسٹ انڈیز مشکلات میں گھری رہی اور دن کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 پر بنائے تاہم نیوزی لینڈ کے کپتان نے پہلی اننگز میں کئی ریکارڈ بنا ڈالے۔251 رنز کی اننگز کین ولیمسن کا ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے سال 2015 میں سری لنکا کے خلاف 242 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ یہ ان کی تیسری ڈبل سنچری تھی۔کین ولیمسن نیوزی لینڈ کے 9 ویں ایسے بلے باز ہیں، جنہوں نے 250 سے زیادہ رنز کی اننگ کھیلی، اس سے پہلے اسٹیفن فلیمنگ نے 2 مرتبہ ڈھائی سو سے زیادہ کا اسکور بنایا تھا۔ہیملٹن کے سڈن پارک میدان پر گزشتہ 10 اننگز میں کین ولیمسن نے 144.14 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 108 ناٹ آئوٹ، 176، 200 ناٹ آوٹ اور 251 رنز کی اننگ کھیلی ہے۔یہ دوسرا موقع تھا جب کین ولیمسن نے 10 گھنٹے سے زیادہ بلے بازی کی۔ ولیمسن نے اس اننگز کے دوران 624 منٹ تک بلے بازی کی۔ اس سے پہلے انہوں نے سری لنکا کے خلاف 623 منٹ تک بلے بازی کی تھی۔ اس دوران انہوں نے 242 رنز کی ناٹ آئوٹ اننگ کھیلی تھی۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…