منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف اس دن واپس آئیں گے، ن لیگ نے حتمی فیصلہ سنا دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب انصاف کے تقاضے پورے ہونگے تو پارٹی خود نواز شریف کو واپس آنے کا کہے گی، ہم اپنے مقصد میں اب تک کامیاب ہوئے ہیں آئندہ بھی ہونگے ، استعفوں کے معاملے پر

ابھی کوئی اتفاق نہیں ہوا ،پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی مشاورت سے استعفوں کا فیصلہ ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کو تمام صوبوں میں پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ استعفوں کے معاملے پر ابھی کوئی اتفاق نہیں ہوا ۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کی مشاورت سے استعفوں کا فیصلہ ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مقصد میں اب تک کامیاب ہوئے ہیں آئندہ بھی کامیاب ہونگے۔ محمد زبیر نے کہا کہ حکومت کمزور ہے اور ڈھائی ماہ میں مزید کمزور ہوگئی ہے۔ عوام 2014ء میں حکومت سے مطمئن تھے ، 2014ء کے دھرنے کے وقت معیشت مستحکم تھی ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ڈر اور خوف سے لندن میں نہیں ہیں، نواز شریف کیساتھ قانونی طور پر بہت نا انصافی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب انصاف کے تقاضے پورے ہونگے تو پارٹی خود نواز شریف کو واپس آنے کا کہے گی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…