لاہور( این این آئی) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی مرچیں تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر یونٹ کو سیل کر دیا ،پہلال حویلی اکبری بازار میں ملاوٹی مصالحہ جات تیار کرنے پرعمران چکی یونٹ کوسیل کر کے 200کلو چوکر اور کھلے رنگ برآمدموقع پر کیے گئے ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی
نسوانہ کے مطابق چوکر کو کھلے رنگ اور کیمیکل لگا کر مضر صحت جعلی سرخ مرچ پائوڈ ر تیار کیا جا رہا تھا۔نا مناسب سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔مضر صحت ناقص سرخ مرچ پائوڈر کو دلکش پیکنگ لگا کر مختلف ہوٹلوں اور ڈھابوں پر سپلائی کیا جاتا تھا۔