اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

سوشل میڈیا صارفین نے حسن علی کو ٹک ٹاک کا بادشاہ قراردیدیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو سوشل میڈیا صارفین نے ٹک ٹاک کی دْنیا کا بادشاہ قرار دیدیا۔فاسٹ بالر حسن علی دْنیائے کرکٹ کے بعد اب ٹک ٹاک کی دْنیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں جس کا اندازہ اْن کی حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو پر آنے والے لائکس سے

لگایا جاسکتا ہے۔حسن علی نے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر موجود اپنی آفیشل اکائونٹ پر 15 گھنٹے قبل ہی اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جو ایک پنجابی گانے پر بنائی گئی ہے۔فاسٹ بالر کی مقبولیت کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ چند ہی گھنٹوں میں اْن کی اس ویڈیو پر 96 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد صارفین نے کمنٹس بھی کیے ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے حسن علی کی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’حسن علی ٹک ٹاک کے بادشاہ اور لیجنڈ ہیں۔اگر حسن علی کے ٹک ٹاک اکائونٹ کی طرف نظر دوڑائی جائے تو اس وقت ٹک ٹاک پر اْن کے ایک اعشاریہ ایک ملین یعنی 10 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں جبکہ اْن کی تمام ویڈیوز پر اب تک 9 ملین یعنی 90 لاکھ لائکس آچکے ہیں اس کے علاوہ حسن علی نے اپنے ٹک ٹاک اکائونٹ سے صرف 4 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اْن کی اہلیہ سامعہ اور قومی کرکٹر شاداب خان سمیت دیگر دو لوگ شامل ہیں۔یاد رہے کہ حسن علی نے سال 2018 میں ٹک ٹاک جوائن کی تھی اور اْنہوں نے پہلی ویڈیو اپنے میچ کی اپ لوڈ کی تھی جس پر 82 ہزار سے زائد لائکس آئے تھے۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…