جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سازشیں کرنے والے ناکام رہیںگے، کورونا وباء کے دوران عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اجتماع کرنا سیاسی حماقت ہے، عثمان بزدار کا پی ڈی ایم کو پیغام

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں محنت اوراخلاص کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم پاکستان کی ترقی او رخوشحالی کی دشمن ہے۔ عقل سے عاری یہ ٹولہ پاکستان کی معیشت

کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ ان عناصر کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنا غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبہ ہے۔ پی ڈی ایم سن لے کہ 2023تک عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے اور 2023 میں عام انتخابات میں پاکستان کے عوام ایک بار پھر تحریک انصاف کو پذیرائی دیں گے۔ سازشیں کرنے والے پہلے بھی ناکام رہے اورآئندہ بھی ناکام رہیںگے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اجتماع کرنا سیاسی حماقت ہے۔ عوام کی بات کرنے والوں کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے کیونکہ کوئی ذی شعور موجودہ حالات میں اجتماع کی بات نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دوغلے پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کی پہلی لہر میں سخت لاک ڈائون کا مطالبہ کیا گیا اور اب جبکہ کورونا کی دوسری لہر میں شدت آ رہی ہے لیکن اس کے باوجود اپوزیشن جلسے کر رہی ہے۔ انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عوام کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے اور اس مفاد پرست ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ مقدم ہے اور عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…