سلیکشن پالیسی سے ناراض قومی کرکٹر دلبرداشتہ ہو کر امریکہ شفٹ

3  دسمبر‬‮  2020

نیویارک (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم دلبرداشتہ ہوکر امریکا شفٹ ہوگئے اور کہا ہے کہ بوجھل دل کے ساتھ امریکا پہنچا ہوں، پاکستان چھوڑنا آسان نہیں تھا۔

سمیع اسلم نے ایک انٹرویومیں کہاکہ کرکٹ میری روٹی روزی ہے لیکن پاکستان میں مستقبل نظر نہیں آرہا تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا گھر بھی چلانا ہے مجھے موقع نہیں مل رہا تھا، مجھے امید ہے کہ میں امریکا میں مستقبل بنانے میں کامیاب ہوں گا۔سمیع اسلم نے کہا کہ میں دو سال دس ماہ بعد امریکا کی جانب سے کھیلنے کا اہل ہوں گا، میرا معاہدہ اچھا ہے ابھی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا۔خیال رہے کہ سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیل چکے ہیں

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…