ثانیہ مرزا کا بیٹے سے بے پناہ محبت کا اظہار نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی

3  دسمبر‬‮  2020

دبئی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔تفصیلات کیمطابق ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر فوٹو،

ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جس دیکھا جا سکتا ہے کہ ثانیہ مرزا اور اذہان ملک نے تقریباً ایک جیسا لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور ایک جیسے ہی جوگرز بھی پہنے ہوئے ہیں۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اس تصویر پر خود سے اور اپنے بیٹے سے متعلق ایک خوبصورت جملہ لکھا گیا ہے جو کہ ہر مصروف رہنے والی ماں کے دل کو چھو رہا ہے۔ثانیہ مرزا کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ جیت رہی ہیں۔ثانیہ مرزا کی اس پوسٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں انسٹا صارفین کی جانب سے ثانیہ مرزا اور اذہان ملک سے خوب محبت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا بیٹے اذہان ملک کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں اور اپنی کامیابیوں کی وجہ اپنے بیٹے کو قرار دیتی ہیں۔اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے اذہان سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جو کچھ بھی کرتی ہیں اس میں ان کا بیٹا ان کی بہت حوصلہ افزائی کرتا ہے، انہوں نے اپنی بہتری اور کامیابی کی وجہ اپنے بیٹے کو قرار دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…