ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

کرونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار پاکستانیوں کوویکسین کب تک ملے گی؟حکومت نے اعلان کردیا

datetime 3  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)کرونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق ویکسین ترسیل سٹریٹجی کا نام ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان ہو گا، ویکسین ایڈمنسٹریشن پلان توسیع پروگرام حفاظتی ٹیکہ جات کا تیار کردہ ہے۔ذرائع کے مطابق این سی او سی نے ویکسین

ایڈمنسٹریشن پلان کی منظوری دیدی، کرونا ویکسین کی سٹوریج، ملک گیر ترسیل ای پی آئی کے سپرد کر دی گئی،ملک بھر میں کرونا ویکسین لگانے کیلئے عملہ ای پی آئی فراہم کریگا۔ ذرائع کے مطابق کرونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے لاجسٹک ای پی آئی فراہم کریگا، کرونا ویکسین کی ملک گیر ترسیل کیلئے خصوصی سکیورٹی انتظامات ہونگے۔دریں اثنا پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاہے کہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نوشین حامد نے کہاکہ 2021ء کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ کورونا ویکسین کے حصول کیلئے ڈیڑھ سو ملین ڈالر مختص کیئے گئے ہیں۔ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اگر ہم نے احتیاط کا دامن نہ تھاما۔ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ عوام سے گذارش ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…