پاکستان پیپلز پارٹی سینئر رہنما نے مشتعل ہو کر موٹروے ٹریفک روک دی، گاڑی بیچ سڑک میں کھڑی کر لی

30  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے ایم این اے رمیش لال نے مشتعل ہو کر موٹر وے ٹریفک بلاک کر دی۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر ایم 3 جڑانوالہ کے مقام پر رمیش لال نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر موٹر وے پولیس نے انھیں روک لیا، تاہم روکے جانے پر

ہ مشتعل ہو گئے اور اپنی کار سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک رکوا دی۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق رکن اسمبلی جڑانولہ براستہ لاہور موٹر وے لاڑکانہ جا رہے تھے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر انھیں روکا گیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس کی جانب سے رمیش لال کی کار کو لین وائلیشن پر روکا گیا تھا، جس پر انھوں نے احتجاج کیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔پیپلز پارٹی کے ایم این اے کی جانب سے موٹر وے بلاک کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی، رمیش لال بی ای ڈبلیو 720 نمبر پلیٹ والی گاڑی میں سوار تھے، ذرایع نے بتایا کہ تمام تر صورت حال میں موٹر وے پولیس نے کوئی بد اخلاقی نہیں کی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنائے رکھا۔تاہم رمیش لال نے اپنی کار موٹر وے کے عین درمیان کھڑی کر دی اور کارکنوں کے ساتھ دیگر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرتے رہے، جب کہ موٹر وے پولیس ان کو روکتی رہی۔ویڈیو میں موٹر وے پولیس اہل کار کو دیگر گاڑیوں کو بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اہل کار نے جان پر کھیل کر دوسری گاڑیوں کو کسی حادثے سے بچایا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…