منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

18 سال بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) کیویز نے آئندہ برس دورہ پاکستان کا عندیہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا میں کیویز کے جوابی دورے کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں،فیوچرٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو آئندہ سال ستمبر میں 3ون ڈے اور اتنے ہی

ٹی ٹوئنٹی میچز میں کیویز کی میزبانی کرنا ہے،اس دورے کے حوالے سے امید کی کرن نظر آنے لگی۔بورڈ کے پبلک افیئرز منیجر رچرڈ بوک کا کہنا ہے کہ ابھی سیریز کے مقام کے بارے میں کچھ طے نہیں لیکن انگلینڈ کا پاکستان جانے کا فیصلہ ہماری نظر میں ہوگا، کھلے ذہن کے ساتھ اس حوالے سے غور کریں گے،کرکٹرز یا پلیئرز ایسوسی ایشن سے بھی بات کرنا ہوگی،اسی لیے کسی حتمی اعلان کیلئے ابھی بہتر پوزیشن میں نہیں ہیں۔یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری بار پاکستان کا دورہ 18سال قبل کیا تھا،2018میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پیش رفت ہوئی تو کرکٹرز نے تحفظات کا اظہار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…