اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

آپ جیلوں میں بعد میں جاتے ہیں ، گھر سے کھانا اور امپورٹڈ ادویات کی سہولتوں کی درخواستیں پہلے جمع کر ادیتے ہیں،مریم نواز کو کھری کھری سنا دی گئیں

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور ان کے حواریوں کا میت والا گھر ہونے کے باوجود سیاسی بیان بازی سے گریز نہ کرنا قابل مذمت ہے ، کسی بھی قید ی کی پیرول پر رہائی کیلئے قانون و ضابطے مکمل کرنا ہوتے ہیں اور

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے معاملے میں بھی یہی کیا گیا ہے ، کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے اس لئے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور ملک کو مزید مشکلات کی دلدل میںنہ دھکیلے ۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جس روز سے محترمہ بیگم شمیم اختر کا انتقال ہوا اسی روز سے مریم نواز اور ان کے حواریوںکی جانب سے سیاسی بیان بازی میں شدت لائی گئی ہے ۔ گھر میں تعزیت کے لئے آنے والے صحافیوں سے بھی سیاسی گفتگو کی گئی اور اس میںہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ آپ جیلوں میں بعد میںجاتے ہیں اور گھر سے کھانا اور امپورٹڈ ادویات منگوانے کی سہولتوں کیلئے درخواستیں پہلے جمع کر ادیتے ہیں ۔چوہوں کا بچا کھانا ،فنگس والی اددویات دینے اور ناروا سلوک کے بیان پر ان کی جماعت کے رہنما حیران ہیں اور ان کے پاس دلیل کے ساتھ کوئی جواب نہیں ۔انہوںنے کہا کہ مریم نواز نے پہلے اپنے والد کی سیاست کو اپنے ہاتھوںسے دفن کیا اور اب پوری جماعت کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑی ہوئی ہیں جس کا ان کی جماعت میں بر ملا اظہار بھی کیا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…