بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کا متفقہ فورم ہے جس کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پ ر )اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے توہین مذہب پر اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ ہر امن پسند انسان کی ترجمانی ہے ، پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس میں پاکستان اور امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے ۔

اسلامی تعاون تنظیم کا توہین مذہب پر متفقہ فیصلہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کوششوں اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی اور دیگر اسلامی ممالک کے تعاون سے ممکن ہوا۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اپنے ایک بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلامک فوبیا ، توہین ناموس رسالت ، توہین مذہب ، کشمیر اور فلسطین پر پاکستانی قوم کی ترجمانی کی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی فکر اور سوچ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم نے توہین مذہب پر اقوام متحدہ سے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے جو مثبت سمت قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم امت مسلمہ کا متفقہ فورم ہے جس کو مزید مضبوط بنایا جائے گا ۔ اسلامی تعاون تنظیم کے مقابلے میں پاکستان نہ کسی تنظیم کا حصہ بنے گا اور نہ ہی کسی ایسی کوشش کا حصہ ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…