ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی:عثمان بزدار

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ عوام کے تعاون سے کوروناکی حالیہ وباء پربھی قابو پائیں گے -ماضی کے حکمرانوں نے شعبہ صحت کو یکسر نظر انداز کیااور سابق ادوار میں صحت کے شعبے کو کبھی ترجیح نہیں دی گئی- وزیر اعلی عثمان بزدار نے

ایک بیان میں کہا کہ موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ مایوس کن ہے اور اپوزیشن ٹولہ محض اپنی سیاست چمکانے کے لئے خالی بیان بازی کر رہا ہے- دکھی انسانیت کی خدمت محض بیانوں سے نہیں ہوتی بلکہ مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا پڑتا ہے- تحریک انصاف کی حکومت آزمائش کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے- انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کورونا کنٹرول کیلئے اقدامات کر رہی ہے اورپی ڈی ایم جلسوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہراقدام عوام کے تحفظ کے لئے اٹھا رہی ہے – منفی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرائے گی۔ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…