بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

کورونا بھارت سے دنیا بھر میں پھیلا، چینی سائنسدانوں نے وائرس پھیلانے کا الزام عائد کر دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی) چینی سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا وائرس چینی شہر ووہان سے نہیں بلکہ بھارت سے دنیا میں پھیلا اور وہیں بنا۔چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز ہی بھارت ہونے کا دعویٰ

کیا ہے۔چینی سائنسدانوں نے کہا کہ گزشتہ سال مئی اور جون میں شدید گرمی کے دوران بھارت میں یہ مہلک وائرس جنگلی جانوروں خصوصاً بندروں سے نکل کر انسانوں میں منتقل ہوا۔چینی سائنسدانوں کی رپورٹ کے مطابق مئی اور جون 2019 میں شدید گرمی کے باعث پانی کی قلت کا سامنا تھا اور بھارت میں جانوروں اورانسانوں کے ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر یہ وائرس آبادی میں منتقل ہوا اور نوجوان آبادی کو کم متاثر کرتا ہوا چین کے شہر ووہان پہنچا جہاں اس کی دسمبر میں تشخیص ہوئی۔دوسری جانب دیگر سائنسدانوں نے چینی دعوے کو یکسر طور پر متعصب قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے،اس سے قبل چین امریکی فوجیوں پر بھی ووہان کے دورے کے دوران کورونا پھیلانے کا الزام عائد کرچکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…